نئی دہلی:02 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) انتخابی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے والے ہیں۔ملک میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری ہے، ملک میں بڑے پیمانے پر کسانوں میں عدم اطمینانی ہے۔ کسان خودکشی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے 4 مراحل میں بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس الیکشن کو جیت رہے ہیں۔یوپی میں بی جے پی کو ہرانا ہی ہمارا مقصد ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ اتر پردیش سے بی جے پی کو صفائی کے لئے اتحاد اور کانگریس پارٹی مل کر کام کر رہی ہے۔اتر پردیش میں ایک سیکولر مورچہ الیکشن جیت رہا ہے۔کانگریس ووٹ کو تقسیم نہیں کر رہی ہے۔ہم بی جے پی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔بتا دیں کہ 4 مرحلے کے انتخابات مکمل ہو گیا ہے۔اس بار کل سات مراحل میں انتخابات ہونے ہیں اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر بدعنوان کی مددکرنے کا بھی الزام لگایا۔انہوں نے الزام لگایا کہ رافیل سودے کے دو دن بعد انل امبانی کو 100 ملین یورو کی آدئیگی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم رافیل ڈیل میں بات چیت کیوں کر رہے تھے؟